اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاکستان اور کویت کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات کو عوامی اور پارلیمانی رابطوں میں اضافے کے ذریعے مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمان دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار کر سکتی ہیں ۔جمعرات کو کو یت کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی …
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی کو یت کے سفیر سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے پاکستان اور کویت کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات کو عوامی اور پارلیمانی رابطوں میں اضافے کے ذریعے مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ دونوں ممالک کی پارلیمان دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم کردار کر سکتی ہیں ۔جمعرات کو کو یت کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاکستان کو یت کے ساتھ اپنے قریبی برادارنہ جو مشترکہ جو مذہب ،اخوت اور ثقافت کی لازوال بنیادوں پر استوار ہیں بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے مابین رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ دونوں اقوام میں ہم آہنگی کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انجینرنگ طب اور تعلیم کے شعبوں میں ماہرین کی بڑی تعداد میںموجود ہیں جن کی مہارت سے کو یت بھی مستفید ہو سکتا ہے ۔







