ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان کا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پرافسوس کا اظہار

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے اور وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی اپنی ذمہ …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ سینٹر عرفان صدیقی مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے اور وہ سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی ادا کرتے رہے۔

انہوں نے ایوان بالا میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے مرحوم کی علمی بصیرت اور پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی خدمات کو پاکستانی پارلیمان اور عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔