ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے دو ہزار ٹیسٹنگ کٹس سندھ حکومت کے حوالے کردیں

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے دو ہزار ٹیسٹنگ کٹس سندھ حکومت کے حوالے کردیں۔ ٹیسٹنگ کٹس صوبائی وزیر صحت کے حوالے کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضروری ہے کہ اداروں کے شانہ بشانہ کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ٹیسٹنگ کٹس …

اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے دو ہزار ٹیسٹنگ کٹس سندھ حکومت کے حوالے کردیں۔ ٹیسٹنگ کٹس صوبائی وزیر صحت کے حوالے کرنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے ضروری ہے کہ اداروں کے شانہ بشانہ کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ٹیسٹنگ کٹس جلد پہنچ جائیں گی تاکہ باقی صوبوں کی بھی مدد کی جا سکے۔ ڈاکٹروں اور صحت کے شعبے کے سٹاف کی بھی معاونت کریں گے۔عملے کے لئے حفاظتی سوٹ اور دیگر دوسری اہم اشیا بھی فراہم کریں گے۔ ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا کے اراکین، سینیٹ سٹاف کو ماسک انکے گھروں پر جلد فراہم کریں گے۔ اس سلسلے میں ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سماجی دوری، مصافحہ نہ کرنے ہاتھوں کی صفائی، اور ماحول کو صاف رکھنے کے اصول پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کو مل شکست دینی ہے، گھر پر رہیں محفوظ رہیں کا اصول اپنائیں۔