ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا یوم دفاع پاکستان پر پیغام

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے گی، کشمیر میں ظلم و جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ سلیم مانڈوی والا نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم دفاع پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ مودی حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے پاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھر پور جواب دے گی، کشمیر میں ظلم و جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ سلیم مانڈوی والا نے اپنے پیغام میں پوری قوم کو یوم دفاع پاکستان کی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ ستمبر ہماری تاریخ کا یادگار دن ہے اس روز ہماری بہادر افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے پاک فوج کے شہداءکو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ مسلح افواج کی بہادری کو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ پاک فوج وطن کی سرحدوں کے لیے ہر وقت تیار ہے مودی حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔کشمیر میں ظلم و جبر کی سیاہ رات جلد ختم ہوگی۔ انشاءاللہ کشمیر بنے گا، پاکستان ۔