ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پاکستانی وفد یوروشیاءپارلیمانی کانفرنس میں شرکت، ترکی کے سپیکر بن علی یلدرم سے ملاقات

اناتولیہ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ترکی میں یوروشیاءپارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی۔ پاکستانی وفد میں سینیٹر محسن عزیز، خوش بخت شجاعت، نصیب اللہ بازئی، جنید اکبر اور ارباب عامر شامل ہیں۔ وفد نے ترکی کے سپیکر بن علی یلدرم سے ملاقات کی، ترکی کے سپیکر نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو …

اناتولیہ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ترکی میں یوروشیاءپارلیمانی کانفرنس میں شرکت کی۔ پاکستانی وفد میں سینیٹر محسن عزیز، خوش بخت شجاعت، نصیب اللہ بازئی، جنید اکبر اور ارباب عامر شامل ہیں۔ وفد نے ترکی کے سپیکر بن علی یلدرم سے ملاقات کی، ترکی کے سپیکر نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے سپیکر علی بن یلدرم نے کہا کہ ترک عوام پاکستان کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ جلد طے پا جائے گا، پاک۔ترکی فرینڈ شپ گروپ کا سربراہ کراچی کے نوجوان کو بنایا گیا ہے، پاک ترکی فرینڈ شپ گروپ کے دیگر اراکین کو جلد تعینات کر دیا جائے گا۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ترکی پاکستان کا سچا اور قابل اعتماد دوست ہے، ترکی اور پاکستان کے درمیان لازوال دوستی ہے، ترکی نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے ایف اے ٹی ایف معاملہ پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

مزید خبریں