ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی اسلام آباد کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی گھنائونی کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال …

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں کچہری کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کی سخت مذمت کی ہے۔ منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی ملک میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی گھنائونی کوشش ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

مزید خبریں