اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار منانے والی تمام اقلیتی برادریوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، دیوالی کا تہوار خوشیوں کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار منانے والی تمام اقلیتی برادریوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، دیوالی کا تہوار خوشیوں کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنایا جانا چاہیئے، پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں۔ آئین کے تحت تمام شہریوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ پاکستان میں مذہبی احترام کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ہر شخص اپنا اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔








