اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ٹڈی دل حملے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا۔ ان خیالات کو اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ کے کسانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل حملے کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو …
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی سندھی کسانوں کے وفد سے ملاقات ٹڈی دل حملے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا، سلیم مانڈوی والا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ٹڈی دل حملے کے اثرات کو کم کرنے کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا۔ ان خیالات کو اظہار انہوں نے جمعرات کو سندھ کے کسانوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل حملے کیلئے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہو گا۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ٹڈی دل حملے کی وجہ سے اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں، ٹڈی دل حملے پر قابو پانے کیلئے مناسب حمکت عملی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ خوراک نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہے کہ ٹڈی دل حملہ ہو گا جس کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ سلیم مانڈوی والا نے زور دیا کہ جن کسانوں کا نقصان ہوا ہے اسے پورا کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے، ڈی پی پی ایک مربوط حمکت عملی کے تحت ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ متعلقہ اداروں کے استعداد کار کو بڑھانے کی ضرورت ہے، اگر مزید تاخیر کی گئی تو پاکستان کو خوراک کے شعبے میں بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔








