اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے درمیان رابطوں سے رکن ممالک میں اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، سی پیک کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز پورے خطہ میں معاشی نمو و مواقع کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات شنگھائی …
ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز کی ایس سی او سیکرٹری جنرل راشد علیموف سے بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین۔پاکستان اقتصادی راہداری اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے درمیان رابطوں سے رکن ممالک میں اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، سی پیک کے ساتھ خصوصی اقتصادی زونز پورے خطہ میں معاشی نمو و مواقع کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل راشد علیموف سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ سرتاج عزیز نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شمولیت کے حوالہ سے ایس سی او سیکرٹریٹ کے تعاون اور حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے ہمارے باہمی اعتماد، فائدے، برابری، مشاورت اور احترام پر مبنی مشترکہ وژن کو فروغ ملے گا۔








