اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاج ور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مستقبل کا رہنما قرار دیا جاتا ہے اور معاشرے میں ان کا مثبت کردار قومی ترقی سے جڑا ہوا ہے، نوجوان کسی بھی قوم کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں جو ملکی استحکام کیلئے اچھے اقدام کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ بدھ کو یہاں کامسیٹس یونیورسٹی …
ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاج ور کا کامسیٹس یونیورسٹی کے زیر اہتمام سرکاری خریداریوں میں معیار اور شفافیت بارے سیمینار سے خطاب
اسلام آباد ۔ 26 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈپٹی چیئرمین امتیاز تاج ور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مستقبل کا رہنما قرار دیا جاتا ہے اور معاشرے میں ان کا مثبت کردار قومی ترقی سے جڑا ہوا ہے، نوجوان کسی بھی قوم کا عظیم اثاثہ ہوتے ہیں جو ملکی استحکام کیلئے اچھے اقدام کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ بدھ کو یہاں کامسیٹس یونیورسٹی کے زیر اہتمام سرکاری خریداریوں میں معیار اور شفافیت سے متعلق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بدعنوانی کے برے اثرات بارے آگاہی کیلئے نیب اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ معاشرے سے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے مربوط کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب معاشرہ میں بدعنوانی کے خاتمے کا قانونی مینڈیٹ رکھتا ہے۔ اس لئے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ساتھ ٹھوس شراکت داری پیدا کرنے کا تہیہ کیا گیا ہے۔ امتیاز تاج ور نے کہا کہ قمر زمان چوہدری کی قیادت میں نیب نے زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک فعال اور جامع اینٹی کرپشن سٹرٹیجی تیار کی ہے۔









