ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وزیراعظم ریلیف سکیم کے تحت پٹرول کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کے معاملے پر حکومتی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پٹرول پمپس کے دورے
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وزیراعظم ریلیف سکیم کے تحت پٹرول کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کے معاملے پر حکومتی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے پٹرول پمپس کے دورے

مزید خبریں
اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ریلیف سکیم کے تحت پٹرول کی رعایتی قیمتوں پر فراہمی کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے حکومتی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مختلف پمپس کے دورے کیے اور پمپس پر ریاعتی قیمت کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈیش بورڈ پر سخت مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لئے رجسٹریشن کا آسان نظام متعارف کیا گیا ہے اور حکومتی ریلیف عوام تک پہنچانے کے لئے ہر فیول سٹیشن کو پابند بنایا گیا ہے۔ عرفان میمن نے کہا کہ ریلیف سکیم کی آگاہی کے حوالے سے تمام پٹرول پمپس پر اشتہارات بھی آویزاں کیے گئے ہیں،گھر بیٹھے آسان رجسٹریشن کے بعد شہری حکومتی ریلیف سکیم سے با آسانی مستفید ہو سکتے ہیں۔







