ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبد نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دیں، نوٹیفکیشن جاری

ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے سندھ ایسینشل کموڈیٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پروفیٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2005 (ترمیمی 2008 و 2023) کے تحت مارکیٹ سروے میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلع بھر میں آٹے کی نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوابشاہ۔ 14 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی نے سندھ ایسینشل کموڈیٹیز پرائس کنٹرول اینڈ پریوینشن آف پروفیٹیرنگ اینڈ ہورڈنگ ایکٹ 2005 (ترمیمی 2008 و 2023) کے تحت مارکیٹ سروے میں گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد ضلع بھر میں آٹے کی نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹا کی ایکس مل قیمت 117 روپے فی کلو جبکہ زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 120 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔چکی آٹا (پیکڈ) کی ایکس مل قیمت 127 روپے فی کلو جبکہ زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جاری نوٹیفکیشن میں تمام ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ مقررہ نرخوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو مناسب قیمت پر آٹا دستیاب ہو سکے۔