رحیم یارخان ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی، ڈینز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل …
ڈپٹی کمشنر نےخواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

مزید خبریں
رحیم یارخان ۔ 16 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سالانہ سپورٹس گالا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی، ڈینز، فیکلٹی ممبران، انتظامی افسران اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کھیلوں کا انعقاد نہایت اہم ہے۔ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک، قیادت اور مثبت مقابلے کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں میں ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی انتظامیہ کو شاندار سپورٹس گالا کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کی سرگرمیاں طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسرانجینئر ڈاکٹر عامر اعظم خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے تاکہ طلبہ ہمہ جہت شخصیت کے حامل بن سکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سالانہ سپورٹس گالا طلبہ میں صحت مند مقابلے اور یکجہتی کے جذبے کو مزید فروغ دے گا۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا مشاہدہ کیا اور طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔
سپورٹس گالا کے دوران کرکٹ، فٹ بال، والی بال، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔








