ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا دریا روڈ پر زیر تعمیر سٹارم ڈرین منصوبے کا دورہ
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا دریا روڈ نزد آئی ہسپتال کے مقام پر زیر تعمیر سٹارم ڈرین کا دورہ

مزید خبریں
پشاور۔ 22 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ نے دریا روڈ نزد آئی ہسپتال کے مقام پر زیر تعمیر سٹارم ڈرین کا تفصیلی دورہ کیا۔
تر جمان ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان کے مطابق دورے کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا اور منصوبے کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر حامد صدیق اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر ہدایت جاری کی کہ ڈرین کا باقی ماندہ کام 15 دن کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائے جبکہ متعلقہ محکمے مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ مزید ہدایت کی گئی کہ ڈرین کی تکمیل کے فوری بعد روڈ کی باقی ماندہ سفالٹ اور کارپٹنگ کا کام جولائی کے آخری ہفتے تک مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیرہ اسماعیل خان میں نکاسی آب کے نظام کو موثر بنانے اور بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ دریائے سندھ میں بارش کے پانی کے منظم اخراج کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔








