اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی)ڈی آئی خان کے قریب کوٹلہ سیداں میں دہشت گردوں نے اتوار کے روزپولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر 2اہلکار شہید ہو گئے جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے دوران ہسپتال کے مرکزی دروازے پر خود کش دھماکہ ہوا جس میں شہید ہو نے والوں کی تعداد8ہو گئی ہے جبکہ35 زخمی ہیں۔پو لیس کے مطابق کوٹلہ سیداں …
کوٹلہ سیداں میں دہشت گردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، خودکش دھماکہ میں3پولیس اہلکارسمیت 8 افراد شہید

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21جولائی (اے پی پی)ڈی آئی خان کے قریب کوٹلہ سیداں میں دہشت گردوں نے اتوار کے روزپولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر 2اہلکار شہید ہو گئے جبکہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے دوران ہسپتال کے مرکزی دروازے پر خود کش دھماکہ ہوا جس میں شہید ہو نے والوں کی تعداد8ہو گئی ہے جبکہ35 زخمی ہیں۔پو لیس کے مطابق کوٹلہ سیداں کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر اہلکار معمول کی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار 2دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے2پو لیس اہلکار موقع پرشہید ہو گئے، واردات کے بعد دہشتگرد فرار ہو گئے تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔دوسری جانب زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر تے وقت ہسپتال کے مرکزی دروازے پر برقع پوش خاتون خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں8افراد جاں بحق اور35 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو بعد ازاں سی ایم ایچ بھجوا دیا گیا جہاں پر ۹زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے ایک زخمی کو پشاور منتقل کر دیا ہے۔








