راولپنڈی ۔23فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ’فتنة الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 فروری 2026ء کو سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی ’فتنة الخوارج‘ سے تعلق …
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی، فتنة الخوار ج سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔23فروری (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ’فتنة الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 فروری 2026ء کو سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی ’فتنة الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے خارجیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔آپریشن کے دوران فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ خارجیوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے۔علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خلاف جاری یہ بلا امتیاز مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔








