اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جامع سفارتی و معاشی حکمتِ عملی کے ثمرات سے پاکستان عالمی اسٹریٹجک شراکت داروں میں شامل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق برازیل کے ساتھ زرعی ولائیوسٹاک اشتراک میں نمایاں پیش رفت، پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور برازیلی سفیر نے اعلیٰ سطحی ملاقات …
ڈیری اور لائیو اسٹاک شعبہ میں سرمایہ کاری نئی جہت میں داخل، برازیل کے ساتھ تزویراتی شراکت داری میں تاریخ ساز پیش رفت

مزید خبریں
اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی جامع سفارتی و معاشی حکمتِ عملی کے ثمرات سے پاکستان عالمی اسٹریٹجک شراکت داروں میں شامل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق برازیل کے ساتھ زرعی ولائیوسٹاک اشتراک میں نمایاں پیش رفت، پاکستان کا لائیوسٹاک سیکٹر نئے ترقیاتی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
وفاقی وزیرِ قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور برازیلی سفیر نے اعلیٰ سطحی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی مشاورت کی۔ملاقات میں پاکستان اور برازیل نے لائیوسٹاک، ڈیری اور گوشت کی صنعت میں شراکت داری کو نئی وسعت دینے اور تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا،گوشت پروسیسنگ، فیڈ لاٹ فَیٹننگ اور ٹریس ایبلٹی سسٹم کی بہتری کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کیا گیا۔
ڈیری شعبہ کی جدید کاری کیلئے برازیلی اعلیٰ جینیٹکس اور جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف کرانے پر باہمی اتفاق ہوا۔ماہرین کے تبادلے، تربیتی پروگرامز اور پاکستانی پروفیشنلز کی برازیل میں اعلیٰ سطحی ٹریننگ پر باہمی اتفاق رائے ہوا۔لائیوسٹاک و ڈیری اصلاحات نہ صرف غذائی تحفظ کو مستحکم کریں گی بلکہ روزگار کے نئے امکانات اور پاکستان کی برآمدات کو بھی نئی قوت بخشیں گی۔
برازیل کے ساتھ شراکت داری سے گوشت اور ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ایس آئی ایف سی کی فعال کاوشیں لائیو اسٹاک ومیٹ سیکٹر کو عالمی سطح پرنئی شناخت، مسابقتی قوت اور سرمایہ کار اعتماد سے ہمکنار کر رہی ہیں۔








