اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجر ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر 17500 کر دی گئی ہے ،تمام ملازمین کیلئے سالانہ انکریمنٹ (دسمبر2019)کی منظوری دے دی گئی ہے۔جمعہ کو ترجمان کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے کل ہونے والے اجلاس میں …
ڈیلی ویجر ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر 17500 کر دی گئی ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجر ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر 17500 کر دی گئی ہے ،تمام ملازمین کیلئے سالانہ انکریمنٹ (دسمبر2019)کی منظوری دے دی گئی ہے۔جمعہ کو ترجمان کے مطابق انتظامیہ کی طرف سے ملازمین کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے کل ہونے والے اجلاس میں ملازمین کی بہتری کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ڈیلی ویجر ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 15000سے بڑھا کر 17500 کر دی گئی ہے۔تمام ملازمین کیلئے سالانہ انکریمنٹ (دسمبر2019)کی منظوری دے دی گئی ہے۔بجٹ 2019 کے مطابق تنخواہوں میں 10% اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔رمضان ریلیف پیکج کیلئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بطور اعزازیہ کی بھی منظوری دی گئی ہے۔شہید ہونے والے ورکر کیلئے شہداء پیکج کی بھی منظوری ،جس کی وجہ سے شہید ہونے والے ورکر کے گھر والوں کو شہید کی تنخواہ و دیگر مراعات دی جائینگے۔








