اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے نماز فجر کے دوران مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات اور آپریشنل چوکسی کا جائزہ لیا۔پولیس ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ڈی آئی جی نے عبادت گاہوں پر سکیورٹی کی تعیناتی، چیکنگ کے طریقہ کار اور پولیس اہلکاروں کی مجموعی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ڈی …
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق کا مساجد، امام بارگاہوں میں فجر کے وقت سیکیورٹی کا جائزہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد پولیس محمد جواد طارق نے نماز فجر کے دوران مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات اور آپریشنل چوکسی کا جائزہ لیا۔پولیس ترجمان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ ڈی آئی جی نے عبادت گاہوں پر سکیورٹی کی تعیناتی، چیکنگ کے طریقہ کار اور پولیس اہلکاروں کی مجموعی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ڈی آئی جی نے ڈیوٹی پر موجود افسران سے ملاقات کی اور سخت چوکسی، داخلی اور خارجی راستوں کی موثر نگرانی اور ذمہ داری سے فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنانے کے لیے واضح ہدایات جاری کیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نمازیوں کے لیے محفوظ اور پرامن ماحول کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔








