ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹ

راولپنڈی ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی مسلح افواج نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر شدیددکھ اور اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ آئین پاکستان کے تحت انصاف فراہم کیا جائے گا، پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر …

راولپنڈی ۔ 17 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کی مسلح افواج نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر شدیددکھ اور اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے توقع کی ہے کہ آئین پاکستان کے تحت انصاف فراہم کیا جائے گا، پرویز مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ کے ذریعہ بیان جاری کیا کہ ایک سابق آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورصدرمملکت، جنہوں نے 40سال تک ملک کی خدمت کی ،ملکی دفاع کےلئے جنگیں لڑیں،یقینا کبھی غدار نہیں ہوسکتا۔ پریس ریلیز میںکہا گیا کہ خصوصی عدالت کی تشکیل، اپنے دفاع کے بنیادی حق سے محرومی،شخصی بنیاد پر کارروائی اور عجلت میں کیس نمٹانے سمیت مناسب قانونی عمل کوبظاہر نظرانداز کیا گیا۔ مسلح افواج توقع رکھتی ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے تحت انصاف فراہم کیا جائے گا۔