اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی (ڈی جی کے سی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران کمپنی کو 2937 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع …
ڈی جی خان سیمنٹ کے بعداز ٹیکس منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 49 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران ڈی جی خان سیمنٹ کمپنی (ڈی جی کے سی) کے بعداز ٹیکس منافع میں 49 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر کے دوران کمپنی کو 2937 ملین روپے کا بعداز ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے دوران کمپنی 1907 ملین روپے کا بعداز ٹیکس نفع کمایا تھا۔ ڈی جی کے سی کے خالص نفع میں اضافہ کے نتیجے میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 4.35 روپے کے مقابلہ میں 6.48 روپے فی حصص تک بڑھ گئی ہے۔








