ڈی کوک تیز ترین 5 ہزار ون ڈے انٹرنیشنل رنز مکمل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

کیپ ٹائون ۔ 06 فروری (اے پی پی) کوئنٹن ڈی کوک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ڈی کوک نے 116 اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کر کے سابق ہم وطن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز …

کیپ ٹائون ۔ 06 فروری (اے پی پی) کوئنٹن ڈی کوک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ڈی کوک نے 116 اننگز میں 5 ہزار رنز مکمل کر کے سابق ہم وطن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین 5 ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ توڑ کر یہ کارنامہ انجام دیا جنہوں نے 124 اننگز میں یہ اعزاز پایا تھا۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 5 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کا عالمی اعزاز جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو حاصل ہے جنہوں نے 101 اننگز میں کارنامہ انجام دے کر تاریخ رقم کی تھی۔