راولپنڈی ۔26فروری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے زیر سرپرستی کام کرنے والے مزید 10 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 24 فروری کو کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں کی گئی۔ 25 فروری کو سکیورٹی فورسز نے ژوب کے …
ژوب میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، ’فتنہ الخوارج‘ کے مزید 10 دہشت گرد ہلاک

مزید خبریں
راولپنڈی ۔26فروری (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے زیر سرپرستی کام کرنے والے مزید 10 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی 24 فروری کو کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے تسلسل میں کی گئی۔ 25 فروری کو سکیورٹی فورسز نے ژوب کے مختلف علاقوں میں روپوش دہشت گردوں کی تلاش کے لیے جامع ’سرچ اینڈ کلیئرنس‘ آپریشن شروع کیا۔ دوران آپریشن سکیورٹی فورسز نے مختلف راستوں پر فرار ہونے والے خارجیوں کا سراغ لگایا اور ان کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 10 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ وژن ’’عزم استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیرملکی سرپرستی میں پلنے والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پوری قوت کے ساتھ سرگرم عمل ہیں۔








