کابینہ اجلاس میں کورونا وباءکے حوالے سے اجتماعی تجزیہ کیا گیا، فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کےلئے حکومت فکرمند ہے، 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا امدادی پیکیج دیا جائے گا

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کانیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر میں میڈیا بریفنگ سے خطاب اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں کورونا وباءکے حوالے سے اجتماعی تجزیہ کیا گیا، فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کےلئے حکومت فکرمند ہے، 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا امدادی پیکیج دیا جائے گا۔ …

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کانیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر میں میڈیا بریفنگ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں کورونا وباءکے حوالے سے اجتماعی تجزیہ کیا گیا، فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کےلئے حکومت فکرمند ہے، 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کا امدادی پیکیج دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض کے دیکھ بھال کے دروان شہید ہیلتھ ورکرز کو شہید کا درجہ دیا جائے گا، امدادی پیکیج کا اطلاق اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہو گا، جاں بحق ہیلتھ ورکرز کیلئے 100 فیصد پنشن اور سرکاری گھر برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 80 کے قریب ہے، 24 گھنٹوں میں 751 نئے کیسز سامنے آئے،24 گھنٹوں میں ایک لاکھ 57 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے، 24 گھنٹوں میں سندھ میں 341، پنجاب میں 194 کیسز سامنے آئے،24 گھنٹوں میں کے پی میں 120، اسلام آباد میں 16، جی بی میں 2، آزاد کشمیر میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا سے متعلق اہم فیصلہ ہوا، فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ کیلئے حکومت فکرمند ہے، موجودہ حالات میں جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔ ظفر مرزا نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے ہیلتھ ورکرز کو شہید کے امدادی پیکیج کے برابر دیا جائے گا، شہید کا امدادی پیکیج 30 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔