کابینہ کمیٹی برائے توانائی کااجلاس،ملک میں جامع انرجی پلاننگ کیلئے پی پی ایم سی میں سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک میں انٹگریٹڈ انرجی پلاننگ کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی انرجی سے متعلق ضروریات، کھپت اور پیداوار کے حوالے سے مشترکہ اور مربوط پلاننگ کی جائے گی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس سے قبل ملک میں توانائی سے متعلق مختلف وفاقی اور صوبائی ادارے الگ الگ پلاننگ کرتے تھے۔ …

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے ملک میں انٹگریٹڈ انرجی پلاننگ کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کیا ہے جس کے تحت صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی انرجی سے متعلق ضروریات، کھپت اور پیداوار کے حوالے سے مشترکہ اور مربوط پلاننگ کی جائے گی۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق اس سے قبل ملک میں توانائی سے متعلق مختلف وفاقی اور صوبائی ادارے الگ الگ پلاننگ کرتے تھے۔

کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں جامع انرجی پلاننگ کے لیے پاور ڈویژن کے ادارے پی پی ایم سی میں ایک سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا جس کے بعد توانائی سے متعلق منصوبہ بندی اب ایک ہی جگہ اور ایک ہی ادارے کے تحت مربوط طریقے سے کی جائے گی، اس اقدام سے پالیسی سازی کرنے والے اداروں کو جامع معاونت حاصل ہو گی۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پاور ڈویژن کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے جس سے پاور ڈویژن کو اب ملک کی انرجی پلاننگ میں انرجی کے تمام ذرائع بالخصوص گرین انرجی کے فروغ میں مدد ملے گی۔

ترجمان کے مطابق کابینہ کی توانائی کمیٹی نے آج ایک اور اہم تاریخی منظوری بھی دی ہے جس کے تحت ملک میں بجلی کے ویلنگ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کے بعد اب ملک میں آزاد انرجی مارکیٹ کے قیام اور فروغ کی داغ بیل ڈال دی گئی ہے۔ فیصلے کے مطابق مسابقتی پراسیس منظوری، شرکت اور دیگر اہم معاملات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

اس فیصلے سے ملک میں بجلی کے آکشن سے متعلق طریقہ کار سی ٹی بی سی ایم (CTBCM) کی منظوری دی گئی ہے۔ حکومت کے وعدوں کے مطابق اب نئے بجلی کے معاہدے نہیں ہوں گے، اب حکومت بجلی کی خریداری سے نکل گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد اب 800 میگاواٹ کی مسابقتی بولی کا عمل شروع ہو جائے گا، اس مسابقتی عمل کو شفاف رکھا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میں شرکت کر سکیں۔پاور ڈویژن کے محکمے آئسمو (ISMO) کو آکشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید خبریں