میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں میزبان حریف کھلاڑی …
کارلوس الکاراز اور الیگزینڈرزیوروف کا آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
میلبورن۔19جنوری (اے پی پی):سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اور جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں میزبان حریف کھلاڑی ایڈم والٹن کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔28سالہ روسی کھلاڑی اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے میگا ایونٹ میں کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف کھلاڑی ایڈم والٹن کو 3-6، 6-7(2-7) اور 2-6سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
ایک اور میچ میں روسی کھلاڑی الیگزینڈر زیوروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی گیبریل ڈیالو کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(7-1)،1-6، 4-6 اور 2-6 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








