کارکنوں کی 960.7ملین ڈالراضافے سے 16991.6ملین ڈالرترسیلاتِ زر موصول

کراچی۔ 10اپریل (اے پی پی)مالی سال 20 میں جولائی تا مارچ کے دوران کارکنوں کی 16991.6ملین ڈالرترسیلاتِ زر موصول ہوئیںجس سے جولائی تا مارچ مالی سال 19 کے موصولہ 16030.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں960.7ملین ڈالر یا6.0 فیصداضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔ مرکزی بینک سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مالیت 1894.4ملین ڈالررہی جس سے گذشتہ ماہ …

کراچی۔ 10اپریل (اے پی پی)مالی سال 20 میں جولائی تا مارچ کے دوران کارکنوں کی 16991.6ملین ڈالرترسیلاتِ زر موصول ہوئیںجس سے جولائی تا مارچ مالی سال 19 کے موصولہ 16030.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں960.7ملین ڈالر یا6.0 فیصداضافہ ظاہر ہوتا ہے ۔ مرکزی بینک سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مالیت 1894.4ملین ڈالررہی جس سے گذشتہ ماہ یعنی فروری 2020 کے موصولہ 1825.0 ملین ڈالر کے مقابلے میں 69.4 ملین ڈالر یا 3.8 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔مارچ 2020 کے دوران ترسیلاتِ زر کے موصولہ1894.4ملین ڈالر سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارچ 2019 کے1733.5 ملین ڈالر کے مقابلے میں160.9 ملین ڈالر یا 9.3 فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ 2020 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات میں بڑی رقوم سعودی عرب452.3 ملین ڈالر،متحدہ عرب امارات420.4 ملین ڈالر، امریکہ 352.4ملین ڈالراور برطانیہ سے 248.5 ملین ڈالرموصول ہوئیں،جس سے فروری2020 کے مقابلے میںسعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور امریکہ سے موصول ہونے والی ترسیلاتِ زر میںبالترتیب 7.2 فیصد،8.6 فیصد اور5.5 فیصد کا اضافہ جبکہ برطانیہ سے موصول ہونے والی رقوم میں 2.0 فیصد کمی ظاہر ہوتی ہے۔