کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ سے پانی لگائیں ،ترجمان محکمہ زراعت

سیالکوٹ۔17نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں ا ور جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کی جاتی رہے ، گہری کھیلیوں میں کمادکی کاشت سے پانی کی 50فیصد تک بچت اور شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔ اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں …

سیالکوٹ۔17نومبر (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کمادکو مناسب وقفہ پر پانی لگائیں ا ور جب کھیلیاں خشک ہوجائیں تو اسے فصل کے اگنے تک حسب ضرورت آبپاشی کی سہولت فراہم کی جاتی رہے ، گہری کھیلیوں میں کمادکی کاشت سے پانی کی 50فیصد تک بچت اور شاندار پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔

اتوار کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کاشتکارکماد کی کھیلیوں میں پہلے فاسفورسی اورپوٹاش کی کھادڈال کر سیاڑیوں میں سموں کی 2لائنیں آٹھ سے نوانچ کے فاصلے پر اس طرح لگائیں کہ سموں کے سرے آپس میں ملے ہوئے ہوں اور بعدازاں انہیں مٹی کی ہلکی تہہ سے ڈھانپ دیاجائےتاکہ کماد کی اچھی پیداوار حاصل ہوسکے۔

مزید خبریں