کامران غلام نے زمبابوے کےخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی

بلاوائیو۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کامران غلام نے زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی۔ جمعرات کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کامران غلام نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کے بائولر …

بلاوائیو۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کامران غلام نے زمبابوے کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری جڑ دی۔

جمعرات کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوائیو میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کامران غلام نے میزبان زمبابوے کی ٹیم کے بائولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے پہلے عبداللہ شفیق کے ساتھ ملکر نہ صرف دوسری وکٹ پر 54 رنز کی اور پھر تیسری وکٹ پر کپتان محمد رضوان کے ساتھ ملکر 89کی شراکت داری قائم کی بلکہ اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔

کامران غلام نے 99گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 4 خوبصورت فلک شگاف چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے انفرادی 103رنز بنائے۔ یہ کامران غلام کے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ کامران غلام کو 103کے انفرادی سکور پر رچرڈ نگروا نے کلائیو مڈانڈے کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔