اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون او آئی سی کامسٹیک (کامسٹیک) نے یمنی سکالرز کے لئے 70 فیلوشپس کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جمہوریہ یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی کے ہمراہ کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پروگرام کے تیسرے مرحلے کے اجراء کے موقع پر کیا۔ یہ پروگرام یمن کے …
کامسٹیک نے یمنی سکالرز کے لئے 70 فیلوشپس کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔24فروری (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون او آئی سی کامسٹیک (کامسٹیک) نے یمنی سکالرز کے لئے 70 فیلوشپس کا اعلان کر دیا۔یہ اعلان کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے جمہوریہ یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی کے ہمراہ کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں پروگرام کے تیسرے مرحلے کے اجراء کے موقع پر کیا۔ یہ پروگرام یمن کے سفارتخانہ اور کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسی لینس کی رُکن جامعات کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ 70 فیلوشپس کا اجرا ء او آئی سی خطے میں سائنسی استعداد بڑھانے اور جامعات کے مابین تعلیمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام سائنسی سفارتکاری کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوگا جس سے یمنی محققین جدید تربیت اور ادارہ جاتی شراکت داریوں سے مستفید ہو سکیں گے۔
یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے کامسٹیک اور شریک جامعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیلوشپس یمنی اسکالرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی اور یمن کے اعلیٰ تعلیمی شعبے کو تقویت ملے گی۔تقریب میں جن جامعات کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی ان میں یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف مینجمنٹ و ٹیکنالوجی (لاہور)، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی، خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ و انفارمیشن ٹیکنالوجی (رحیم یار خان)، انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل و بائیولوجیکل سائنسز (کراچی)، کوہسار یونیورسٹی مری، یونیورسٹی آف سرگودھا، نیشنل یونیورسٹیبرائے سائنسز و ٹیکنالوجی، پرائم انسٹی ٹیوٹ برائے ہیلتھ سائسنز، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی (راولپنڈی)، یونیورسٹی آف سوات، بحریہ یونیورسٹی، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک)، عبادات انٹرنیشنل یونیورسٹی
کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، اقرا یونیورسٹی، پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، کوہاٹ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور پاک-آسٹریا فاخشولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز و ٹیکنالوجی شامل ہیں۔








