کامل علی آغا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے چیئرمین کامل علی آغا نے ہدایت دی ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں ملازمتوں میں بلوچستان کے مختص کوٹہ پر عملدرآمد اور ڈومیسائل کے غلط استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے‘ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات کا قلمبدان …

اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے چیئرمین کامل علی آغا نے ہدایت دی ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں ملازمتوں میں بلوچستان کے مختص کوٹہ پر عملدرآمد اور ڈومیسائل کے غلط استعمال کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے‘ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزارت اطلاعات کا قلمبدان سنھبالنے سے اب تک سینیٹ کی کمیٹی سے متعلق زیر التواءاور جاری امور کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھائی ہے‘چیئرمین کمیٹی نے صحافیوں کی ویلیفئر اور پروٹیکشن کے بل 2017 کے مسودہ کو سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دینے کے لئے تین رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی۔ جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کامل علی آغا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) مسعود ملک ‘ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے پی پی سہیل علی خان ‘چیئرمین پیمرا ابصار عالم‘ ڈی جی ریڈیو پاکستان شیراز لطیف ‘پی آئی ڈی اور پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

Leave a Reply