اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت، سول سوسائٹی اور دیگرادارے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ این جی او ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی …
کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے حکومت، سول سوسائٹی اور دیگرادارے ایک ساتھ مل کر کام کریں،ملک امین اسلم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت، سول سوسائٹی اور دیگرادارے ایک ساتھ مل کر کام کریں۔ یہ بات انہوں نے ورلڈ این جی او ڈے کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں ورلڈ بینک، اے ڈی بی اور دیگر بڑے اداروں نے حکومت کے پانچ بڑے اقدامات کو سراہا ہے۔ اس سلسلے میں سول سوسائٹی،نوجوان نسل اور میڈیا نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے دیہی خواتین کو اونر شپ دی تاکہ وہ سوسائٹی میں اہم کردار ادا کریں۔ حکومت کامیاب جوان اور احساس پروگرام کے فلسفے پر کام کررہی ہے۔یہ سال ہماری کارکردگی دکھانے کا سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت ملک میں مختلف اقدامات کر رہی ہے جن میں 10بلین درخت، الیکٹرانک وہیکل، کلین اینڈ گرین پاکستان، پلاسٹک پر پابندی اور ریچارج پاکستان جیسے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں نرسریاں لگانی ہیں۔ گندے فیول کی بجائے صاف ستھرا الیکٹرانکس سسٹم سے گاڑیاں چلانی ہیں۔صفائی نصف ایمان ہے جسے ہم نے اپنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو صاف ستھرا بنانا ہے۔جوپانی گلیشئر اور مون سون سے آتا ہے ہر سال بہہ جاتا ہے اسے استعمال میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک 1990ءمیں ایک سال میں دوکروڑ بنتے تھے اب بڑھ کر 155 ارب ہو گئے ہیں۔ جس سے ہمیں نجات حاصل کرنی ہے۔عوام کی طرف سے اس سلسلے میں بڑا حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این جی اوز کو ساتھ لےکر چلنا ہے۔ حکومت اکیلے کوئی کام نہیں کرسکتی،عوام کو ساتھ ملا کر ان مسائل پر قابو پائیں گے۔ تقریب کے آخر میں مشیر نے این جو اوز میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والوں کو شیلڈز بھی پیش کیں۔








