اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ”کامیاب نوجوان پروگرام“ پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گا، اس پروگرام سے دس لاکھ نوجوان روزگار حاصل کر سکیں گے، آٹھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہم نے یہ پروگرام تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی کابینہ کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام …
کامیاب نوجوان پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گا،عثمان ڈار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ”کامیاب نوجوان پروگرام“ پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گا، اس پروگرام سے دس لاکھ نوجوان روزگار حاصل کر سکیں گے، آٹھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہم نے یہ پروگرام تشکیل دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو وفاقی کابینہ کی جانب سے کامیاب جوان پروگرام کی منظوری کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے، پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ایک اچھی اور بڑی خبر کامیاب جوان پروگرام جس کی منظوری پہلے ہی وزیراعظم عمران خان دے چکے تھے، آج وفاقی کابینہ نے باقاعدہ کامیاب نوجوان پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ملک کے معاشی مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کا نوجوانوں کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنا بڑی کامیابی اور خوشخبری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو دعوت دیتا ہوں آئیے آگے بڑھیں اور اس کامیاب جوان پروگرام سے فائدہ اٹھائیں۔ عثمان ڈار نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد ہم نے یہ کامیاب جوان پروگرام تشکیل دیا ہے، انشاءاللہ پاکستان کے دس لاکھ نوجوان اس کامیاب نوجوان پروگرام سے مستفید ہوتے ہوئے روزگار حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور موجودہ حکومت کا نوجوانوں کو با اختیار بنانے اور اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کا وژن ضرور پورا ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو زندگی کے ہر موڑ پر کامیاب کرنے کا جو خواب دیکھا تھا وہ انشاءاللہ ضرور پورا ہوگا، چاہے وہ تعلیم کا میدان ہو، چاہے روزگار کا میدان ہو اور چاہے وہ کھیل اور کاروبار کا میدان ہو، انشاءاللہ اس پروگرام سے پاکستان کے نوجوانوں کی قسمت بدلے گی۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کامیاب جوان ہی کامیاب پاکستان کی ضمانت ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے ” کامیاب نوجوان پروگرام“ کی اصولی منظوری دیدی ہے۔








