کانگو میں حالیہ تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی جمہوری کانگو میں تشدد کی لہر میں اضافے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ میں نائب ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کیٹ گلمور نے جنیوا میں یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا جب گزشتہ ہفتے کنشاسا میں پولیس اور …

اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی جمہوری کانگو میں تشدد کی لہر میں اضافے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ میں نائب ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کیٹ گلمور نے جنیوا میں یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا جب گزشتہ ہفتے کنشاسا میں پولیس اور مظاہرین کے مابین پر تشدد تصادم دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ19 اور 20 ستمبر کو رونما ہونے والے واقعات میں49 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کی اس عہدیدار کے مطابق تمام فریقوں کو معاملات حل کرنے پر زور دینا چاہیے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں

Leave a Reply