نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) جمہوریہ کانگو میں صدر جوزف کابیلا کے خلاف مظاہروں میں 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جرمن ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں 37 افراد کو سلامتی کے اداروں نے ہلاک کیا جبکہ 6 پولیس اہلکار مظاہرین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں گزشتہ پیر کو صدر …
کانگو میں صدر مخالف مظاہروں میں 44 افراد ہلاک ہوئے، ہیومن رائٹس واچ

مزید خبریں
نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) جمہوریہ کانگو میں صدر جوزف کابیلا کے خلاف مظاہروں میں 44 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔جرمن ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں 37 افراد کو سلامتی کے اداروں نے ہلاک کیا جبکہ 6 پولیس اہلکار مظاہرین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو میں گزشتہ پیر کو صدر مخالف مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب الیکشن کمیشن نے نومبر میں طے شدہ صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔








