کا شعبہ ای این ٹی عوام کو علاج معالجہ کی معیاری اور بلا معاوضہ سہولیات فراہم کر رہا ہے ، پروفیسر ڈاکٹر جواد فیصل

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے شعبہ کان، ناک و گلا (ای این ٹی)کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جواد فیصل نے کہا ہے کہ پمز ملک بھر میں ہیڈ اینڈ نیک سرجری کے اہم سرکاری مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں سے پیچیدہ کیسز ریفر کیے جاتے ہیں اور روزانہ 400 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا …

اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے شعبہ کان، ناک و گلا (ای این ٹی)کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر جواد فیصل نے کہا ہے کہ پمز ملک بھر میں ہیڈ اینڈ نیک سرجری کے اہم سرکاری مراکز میں شمار ہوتا ہے جہاں پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں سے پیچیدہ کیسز ریفر کیے جاتے ہیں اور روزانہ 400 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔’’اے پی پی‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ اینڈ نیک کینسر اور پیچیدہ سرجریز کی سہولیات ملک میں محدود مقامات پر دستیاب ہیں تاہم پمز میں یہ سہولیات باقاعدہ اور منظم انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ای این ٹی شعبہ اس وقت پروفیسر ڈاکٹر الطاف احسن کی سربراہی میں خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ تین کنسلٹنٹس پر مشتمل ٹیم مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔شعبہ ای این ٹی کی او پی ڈی ہفتے میں چھ دن صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہتی ہے جبکہ دوپہر 2 سے 3 بجے تک وقفہ ہوتا ہے۔

روزانہ اوسطاً 400 سے 450 مریضوں کا بلاامتیاز معائنہ اور علاج کیا جاتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پمز کے چلڈرن ہسپتال میں بھی ہفتے کے دو دن سرجیکل سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں جبکہ دیگر دنوں میں او پی ڈی جاری رہتی ہے جہاں روزانہ تقریباً 100 سے 120 بچوں کو طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سادہ سے پیچیدہ سرجریز تک سہولت فراہم کی جاتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شعبہ میں معمول کی سرجریز کے ساتھ ساتھ پیچیدہ آپریشنز بھی باقاعدگی سے انجام دیے جا رہے ہیں جن میں ٹانسلز اور ایڈینوئڈ سرجری ،ناک اور سائنوس کی سرجری ،کان کی سرجری،نیک ڈسیکشن ،تھائرائیڈ سرجری،سیلیوری گلینڈ ٹیومرز،ہیڈ اینڈ نیک کے مختلف کینسرز کی سرجری شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ تمام سرجریز سرکاری سہولیات کے تحت بلا معاوضہ کی جاتی ہیں اور دستیاب طبی سامان حکومتی وسائل سے فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوکلیئر امپلانٹ کے فری کیمپس لگائے جاتے ہیں جبکہ ای این ٹی شعبہ میں کو کلیئر امپلانٹ کی مکمل سہولت موجود ہے۔ سال میں دو مرتبہ مخیر حضرات کے تعاون سے فری کیمپس منعقد کیے جاتے ہیں جن میں 6 سے 8 بچوں کے کوکلیئر امپلانٹس بلا معاوضہ کیے جاتے ہیں۔ مستقل بنیادوں پر مفت امپلانٹس کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کو درخواست بھی ارسال کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کی سہولت موجود ہے این ٹی شعبہ میں اس وقت 16 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز مختلف تربیتی پروگرامز کے تحت عملی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور مریضوں کی دیکھ بھال میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ ای این ٹی پمز میں عوام کو معیاری اور بلا معاوضہ طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔