اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان کسٹمز کے ایئر کارگو کنٹرول یونٹ، کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے تقریباً 1.03 کلوگرام چرس جس کی مالیت تین کروڑ سات لاکھ روپے ہے، پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق یہ چرس امریکا سے آنے والے ایک پارسل میں چھپائی گئی تھی جسے جعلی طور …
کراچی ایئر کارگو کنٹرول یونٹ نے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پاکستان کسٹمز کے ایئر کارگو کنٹرول یونٹ، کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے تقریباً 1.03 کلوگرام چرس جس کی مالیت تین کروڑ سات لاکھ روپے ہے، پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف بی آر کی جانب سے جمعرات کویہاں جاری بیان کے مطابق یہ چرس امریکا سے آنے والے ایک پارسل میں چھپائی گئی تھی جسے جعلی طور پر’’کتابیں ‘‘ ظاہر کیا گیا تھا۔
یہ ضبطگی پاکستان کسٹمز کی سمگلنگ کے خلاف مسلسل کڑی نگرانی کی آئینہ دار ہے جو انٹرنیشنل میل سمیت تمام ذرائع کے ذریعے ہونے والی سمگلنگ کے خلاف انفورسمنٹ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ ایف بی آر سرکاری محصولات کے تحفظ، قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سمگلنگ اور قانونی تجارت کے سدباب کے لئے پر عزم ہے۔









