کراچی ۔ 20 فروری (اے پی پی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2017ءکیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم 22 فروری 2017ءتک اپنے متعلقہ کالجوں …
کراچی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے امتحانی داخلوں کی تاریخوں کا اعلان
کراچی ۔ 20 فروری (اے پی پی) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور میڈیکل ٹیکنالوجی گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2017ءکیلئے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کے ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا گروپس کے ریگولر امیدوار اپنے امتحانی فارم 22 فروری 2017ءتک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کروا سکتے ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدوار اپنے امتحانی فارم ضروری تصدیق کے بعد انہی تاریخوں میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میں واقع حبیب بینک کی برانچ اور بورڈ کی جانب سے نامزد یو بی ایل کی بینک برانچوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔









