کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، اسے تیس برس پہلے بن جانا چاہئے تھا،کراچی کا گہنا ہوا حسن اور شہر کو مسائل سے اٹا دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق لاہور ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، اسے تیس برس پہلے بن جانا چاہئے …
کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق
کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، اسے تیس برس پہلے بن جانا چاہئے تھا،کراچی کا گہنا ہوا حسن اور شہر کو مسائل سے اٹا دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق
لاہور ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے تاریخی اور اہم منصوبہ ہے، اسے تیس برس پہلے بن جانا چاہئے تھا،، کراچی کا گہنا ہوا حسن اور شہر کو مسائل سے اٹا دیکھتا ہوں تو دکھ ہوتا ہے، کراچی سے پشاور مین لائن کی سی پیک کے تحت اپ گریڈیشن کو کے سی آر فزیبیلیٹی کا حصہ ہونا چاہئیے، وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ کھڑے ہو کر کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے تیار ہیں مگر نہ سیاسی دباو میں آئیں گے اور نہ ہی عجلت میں فیصلوں کو بلڈوز کریں گے، وہ ریلوے ہیڈکوارٹرز مےںڈائریکٹر جنرل سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی زیر قیادت حکومت سندھ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک کے ساتھ ملاقات کے لیے آنے والے ڈائریکٹر جنرل سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد اطہر ، چیف کنسلٹنٹ اشرف علی لاکھو ، ڈائریکٹر پراجیکٹس یوسف منیر اور پراجیکٹ کنسلٹنٹس کو شیڈول سے ہٹ کر ریلوے ہیڈکوارٹرز مدعو کرلیا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم سیاسی دباو پر نہیں بلکہ پروفیشنلز کی رائے پر کام کرتے ہیں، ہم نے ریلوے کا کباڑ خانہ درست کیاہے اور کے سی آر پر بھرپور تعاون کریں گے مگر عجلت میں قوم کا نقصان نہیں کریں گے۔









