کراچی۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق وزارت ریلوے حکومت سندھ کی مدد سے آئندہ 30 دنوں میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے لئے استعمال ہونے والی ریلوے کی زمین سے تجاوزات ہٹا کر خالی کرا دیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات …
کراچی سرکلر ریلوے کی زمین سے 30 دن میں تجاوزات ہٹادی جائےں گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

مزید خبریں
کراچی۔ 19 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق وزارت ریلوے حکومت سندھ کی مدد سے آئندہ 30 دنوں میں کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کے لئے استعمال ہونے والی ریلوے کی زمین سے تجاوزات ہٹا کر خالی کرا دیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے پولیس کو ان مقامات پر چوکیاں قائم کرنے کی ہدایت دی ہے جہاں ریلوے کی زمین قابضین سے خالی کرائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ایک ایک انچ زمین سے قبضہ ختم کیا جائے گا اور ان سے ہونے والی آمدنی کو کراچی سرکلر ریلوے پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں کے سی آر کی بروقت تکمیل کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، کمیٹی میں وفاقی حکومت کی نمائندگی گریڈ 21 جبکہ حکومت سندھ کی نمائندگی گریڈ 20 کا آفیسر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر بھی آئندہ چند دنوں میں کراچی کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر کے سی آر سے متعلق معاملات پر بات کریں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ کے سی آر ایک جدید ٹرین ہوگی اور کے سی آر 24 اسٹیشنوں پر مشتمل ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کے سی آر سے متعلق چیزوں پر تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے اور وہ پراعتماد ہیں کہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور اپوزیشن اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ حکومت کو کمزور کر سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب فارنزک ڈپارٹمنٹ کی تیزگام سے متعلق رپورٹ اس کے موقف کی تائید ہے۔








