کراچی میں امن اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا کریڈٹ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو جاتا ہے، وفاقی وزیر مشاہداللہ خان

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کو جاتا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا کام بہترین طریقے سے کر رہی ہے اور اس حکومت نے …

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کا کریڈٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کو جاتا ہے۔ منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنا کام بہترین طریقے سے کر رہی ہے اور اس حکومت نے بلا امتیاز ملک بھر میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے شروع کیے جن کی بدولت عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کراچی حیدرآباد موٹروے سمیت تھرکول منصوبے کا مقصد یہاں کے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جب بھی اقتدار سنبھالا ملک و قوم نے ترقی کی۔