کراچی کے علاقے سمیرا گارڈن سناٹا پٹی سیکٹر ایچ5 کے قریب بلال کالونی پولیس اورڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2مبینہ ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پستول بمعہ رائونڈز، ایک موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمدکرلیے
کراچی میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ،2 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

مزید خبریں
کراچی۔ 04 جون (اے پی پی):کراچی کے علاقے سمیرا گارڈن سناٹا پٹی سیکٹر ایچ5 کے قریب بلال کالونی پولیس اورڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں2مبینہ ڈکیتوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2پستول بمعہ رائونڈز، ایک موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمدکرلیے۔جمعرات کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان میں علی عرف شوٹر اور نعمان عرف نومی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان موٹرسائیکل چھیننے کی نیت سے علاقے میں گھوم رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان زخمی ہوگئے جن کو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیاہے۔








