کرتاپور راہداری بارے پاکستانی کردار اجاگر کرنے کے لیے برسلز میں سیمینار و فوٹو گرافی نمائش کا انعقاد پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ کا شرکاء سے خطاب

اسلام آباد ۔ 24نومبر(اے پی پی) کرتاپور راہداری منصوبے پر پاکستان کے مبثت کردار کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں '' پاکستان کی تاریخی ثقافت اور کرتار پور راہداری '' کے موضوع پر سیمینار اور فوٹو گرافی نمائش کا اہتمام کیاگیا۔برسلز پریس کلب میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا …

اسلام آباد ۔ 24نومبر(اے پی پی) کرتاپور راہداری منصوبے پر پاکستان کے مبثت کردار کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ” پاکستان کی تاریخی ثقافت اور کرتار پور راہداری ” کے موضوع پر سیمینار اور فوٹو گرافی نمائش کا اہتمام کیاگیا۔برسلز پریس کلب میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے انتہائی قلیل وقت میں کرتاپور راہدادری منصوبہ مکمل کیاگیا اور پاکستان کے اس اقدام کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے جس کی واضح مثال کرتاپوراہداری ہے ،اس منصوبے کے ذریعے سکھ برادری کو ان کے مذہبی و روحانی پیشوا بابا گرونانک کے مزار کے علاوہ کرتاپور سمیت ان کے دیگر مذہبی مقامات پر جانے کی مکمل آزادی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرتاپور رہداری منصوبہ موجودہ حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے ،ہمارے مذہب اسلام میں بھی اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک اور مذہبی رواداری کا درس دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی قیام پاکستان کے وقت واضح کردیا تھا کہ ریاست پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہوگی۔تقریب میں سفارتکاروں و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔