کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں مہم نے بھارت میں اقلیتوں کے خوف وہراس میں اِضافہ کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں مہم نے اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں میں خوف وہراس میں مزید اِضافہ کیا ہے، عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے۔پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارت …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کیلئے ریاستی سرپرستی میں مہم نے اقلیتوں باالخصوص مسلمانوں میں خوف وہراس میں مزید اِضافہ کیا ہے، عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے۔پیر کو دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بھارت میں کرسمس کے موقع پر توڑ پھوڑ اور مسلمانوں کے خلاف تشدد سے متعلق میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والا ظلم و ستم نہایت تشویش ناک امر ہے۔

کرسمس کے موقع پر حالیہ قابلِ مذمت توڑ پھوڑ کے واقعات، نیز مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی ریاستی سرپرستی میں چلنے والی مہمات، جن میں ان کے گھروں کو مسمار کرنا اور بار بار ہجوم کی طرف سے ان کے قتل کی وارداتیں شامل ہیں، بالخصوص محمد اخلاق کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ، جس میں ریاست نے مجرموں کو احتساب سے بچانے کے لیے اقدامات کیے، نے مسلمانوں میں خوف اور بیگانگی میں مزید اِضافہ کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسے متاثرین کی فہرست افسوسناک طور پر طویل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری ان واقعات کا نوٹس لے اور بھارت میں کمزور طبقات کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں ۔