کرسٹیانو رونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

لزبن ۔15اکتوبر (اے پی پی):دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ بی بی سی کے مطابق 40 سالہ کرسٹیانورونالڈونے شاندارکارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کی ٹیم کے خلاف دو گول سکور کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے یہ …

لزبن ۔15اکتوبر (اے پی پی):دنیائے فٹبال کے لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میں سب سے زیادہ گولز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

بی بی سی کے مطابق 40 سالہ کرسٹیانورونالڈونے شاندارکارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کی ٹیم کے خلاف دو گول سکور کئے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلاسکے یہ میچ 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔

40 سالہ کرسٹیانورونالڈو نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41 گولز سکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔ پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے اب تک ورلڈ کپ کوالیفائر میں 41 گولز سکور کر لیے ہیں، جو کہ اس سے قبل کے ریکارڈ ہولڈر، گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے 39 گولز سے دو زیادہ ہیں۔پرتگال کے پاس 2026 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع تھا، لیکن 91ویں منٹ میں ہنگری کے کپتان اور لیورپول کے مڈفیلڈر ڈومینک زوبوسلائی نے گول کر کے میچ کا سکور 2-2 گول سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

اب پرتگال کو اگلا موقع 13 نومبر کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف ملے گا، جہاں فتح انہیں باضابطہ طور پر ورلڈ کپ میں پہنچا سکتی ہے۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کی 22 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں وہ یورو 2016 اور دو بار یوئیفا نیشنز لیگ کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ تاہم فیفا ورلڈ کپ ان کا ابھی تک ادھورا خواب ہے۔

2006 کے فیفا ورلڈ کپ میں پرتگال کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں پہنچی تھی تاہم اس کو فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔رونالڈو کی فارم شاندار ہے، مگر کیا وہ 2026 ورلڈ کپ میں اپنے خواب کی تکمیل کر پائیں گے؟ اس کا جواب وقت دے گا۔

مزید خبریں