کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل لانچ،ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل ، ریکارڈ قائم کر دیا

لزبن۔22اگست (اے پی پی):دنیا کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے اپنے لانچ کے محض ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیاہے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو نے بدھ کو اپنا یوٹیوب چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ باقاعدہ طور پر لانچ کیا اور اس پر چند ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی ہیں۔ البتہ ان کے یوٹیوب چینل …

Cristiano Ronaldo

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

لزبن۔22اگست (اے پی پی):دنیا کے نامور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل نے اپنے لانچ کے محض ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیاہے۔پرتگال سے تعلق رکھنے والے رونالڈو نے بدھ کو اپنا یوٹیوب چینل ’یو آر کرسٹیانو‘ باقاعدہ طور پر لانچ کیا اور اس پر چند ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی ہیں۔ البتہ ان کے یوٹیوب چینل پر موجود تفصیلات سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ چینل گزشتہ ماہ آٹھ جولائی کو بنایا تھا۔

امریکی بزنس میگزین ’فوربز‘ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کے چینل نے لانچ ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے میں ایک ملین سے زائد سبسکرائبرز کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ کسی بھی چینل کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں حاصل کیے جانے والے سب سے زیادہ سبسکرائبرز ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر پہلے سے موجود ہیں جہاں انہیں فالو کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہیں۔ البتہ وہ ویڈیوز کے لیے مشہور پلیٹ فارم یوٹیوب پر موجود نہیں تھے۔خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ انتظار ختم ہوا۔ میرا یوٹیوب چینل بالآخر اب سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے چینل سبسکرائب کرنے کی بھی اپیل کی۔چینل لانچ ہونے کے 14 گھنٹوں میں ہی انہوں نے اس پر 19 ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور اس دوران ان کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ 28 لاکھ سے تجاوز کر چکی تھی۔’فوربز‘ کے مطابق رونالڈو نے اپنے مداحوں سے عہد کیا ہے کہ وہ یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی زندگی کا وہ حصہ سامنے لائیں گے جو اب تک ان سے پوشیدہ تھا جس میں صرف فٹ بال شامل نہیں ہے۔انہوں نے یوٹیوب چینل پر اپنے اہلِ خانہ، صحت، غذا، کھیل کے لیے تیاری، تندرستی، تعلیم اور کاروبار سے متعلق کنٹینٹ شامل کیا ہے۔رونالڈو نے چینل لانچ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں رہنا ہمیشہ ہی اچھا لگتا ہے اور اب مداح مختلف موضوعات پر ان کی رائے جان سکیں گے۔ان کے بقول ’’یوٹیوب کے ذریعے اب مجھے ایک بڑا پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے۔رونالڈو کی 14 گھنٹے قبل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی کئی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو لگ بھگ 90 لاکھ بار دیکھی جا چکی ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو کو فیس بک پر 17 کروڑ صارفین، انسٹاگرام پر 63 کروڑ 60 لاکھ افراد اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 11 کروڑ 26 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں۔ان کے نام سے مختلف میڈیا اداروں نے واٹس ایپ پر بھی چینل بنائے ہوئے ہیں جہاں لاکھوں افراد موجود ہیں۔39 سالہ رونالڈو جنوبی یورپ کے ملک پرتگال سے تعلق رکھتے ہیں ،وہ سپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ اس وقت وہ سعودی فٹ بال کلب النصر سے وابستہ ہیں جسے انہوں نے دسمبر 2022 میں جوائن کیا ۔

Community Verified icon