اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) ملک میں کرنسی نوٹوں کے ذریعے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔بینکوں کو خاص کر ہسپتالوں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو احتیاط کے ساتھ برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان …
کرنسی نوٹوں کے ذریعے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے تمام بینکوں کو ہدایات جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) ملک میں کرنسی نوٹوں کے ذریعے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔بینکوں کو خاص کر ہسپتالوں سے وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو احتیاط کے ساتھ برتنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔وصول ہونے والے کرنسی نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نوٹوں کو قرنطینہ میں رکھنے سے مراد ایسے نوٹوں کو مناسب انداز میں پیکٹوں میں باندھ کر ان پر اسپرے کر کے انہیں سیل کر کے کچھ عرصے کے لیے الگ رکھ دیا جائے۔ بینکوں کو قرنطینہ میں رکھے جانے والے نوٹوں کے بارے میں سٹیٹ بنک آف پاکستان کو مطلع کرنا پڑے گا جو ان نوٹوں کے بدلے میں نئے نوٹ چھاپ کر ان بینکوں کے حوالے کرے گا۔مرکزی بینک نے بینکوں کو ہسپتالوں کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والے کرنسی نوٹوں کے ساتھ دیگراکاؤنٹس میں جمع ہونے والے نوٹوں کے بارے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے کہاہے۔








