کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی خو ش آئند،غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان لارہے ہیں،مرتضیٰ مغل

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی خو ش آئند ہے،غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان لارہے ہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ کے کرنٹ اکائونٹ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور ملک خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ …

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی خو ش آئند ہے،غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان لارہے ہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ ماہ کے کرنٹ اکائونٹ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور ملک خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان میں جمع کروا رہے ہیں، ٹیلی کام کمپنیوں نے بھی اپنے لائسنسوں کی تجدید کے لئے بھاری فیسیں جمع کروائی ہیں جبکہ درآمدات کی حوصلہ شکنی اور اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے تیل کی درآمد میں کمی سے زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے اس کے علاوہ برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔