اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کروناسے بچاو¿کے لئے وزیراعظم کے احکامات کے تحت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، تمام ریستوران،فوڈ مراکز اور کیفے بند رہیں گے، ٹیک اوے/ ہوم ڈلیوری جاری رہے گی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر …
کروناسے بچاو¿کے لئے وزیراعظم کے احکامات کے تحت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کروناسے بچاو¿کے لئے وزیراعظم کے احکامات کے تحت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، تمام ریستوران،فوڈ مراکز اور کیفے بند رہیں گے، ٹیک اوے/ ہوم ڈلیوری جاری رہے گی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ اسلام آباد میں تمام ریستوران،فوڈ مراکز اور کیفے بند رہیں گے، ٹیک اوے/ ہوم ڈلیوری جاری رہے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات کے تحت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، رات8 بجے تک تمام دکانیں بند کر دی جائیں گی۔ فارمیسی، کلینکس،گروسری سٹورز، بیکری، تندور، اور پٹرول پمپ وغیرہ کھلے رہیں گے۔








