کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 461 ہوگئی، وزارت قومی صحت

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 461 ہوگئی ۔یہ بات جمعہ کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتائی گئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 461 ہوگئی ہے،کرونا وائرس کے 454 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،5 مریض صحت یاب ہوکرڈسچارج ہوچکے ہیں، کرونا وائرس سے …

اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 461 ہوگئی ۔یہ بات جمعہ کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار میں بتائی گئی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 461 ہوگئی ہے،کرونا وائرس کے 454 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں،5 مریض صحت یاب ہوکرڈسچارج ہوچکے ہیں، کرونا وائرس سے اب تک 2 افراد زندگی کی بازی ہارے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 8، پنجاب میں 80، سندھ میں 242 مریض زیرعلاج ہیں، کے پی کے میں 21، بلوچستان میں 81، آزاد کشمیرمیں ایک اورگلگت بلستان میں 21 مریض ہیں۔